ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی عدالت کا حکم ، بابری مسجدشہادت کے ملزموں کی ویڈیو کانفرنسنگ سے بیانات لئے جائیں

سی بی آئی عدالت کا حکم ، بابری مسجدشہادت کے ملزموں کی ویڈیو کانفرنسنگ سے بیانات لئے جائیں

Mon, 22 Jun 2020 11:53:02    S.O. News Service

لکھنؤ،22؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)لکھنؤمیں بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی)کو سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی سمیت9 ملزمان کے بیانات ریکارڈکرنے کے لئے ویڈیوکانفرنسنگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی-خصوصی جج ایس کے یادونے کہاہے کہ ملزم کی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے این آئی سی لکھی جانی چاہئے، جس کی فہرست اس حکم سے منسلک ہے-عدالتی دفتر اس حکم کی تعمیل میں وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت این آئی سی کو آگاہ کرے گا-اس فہرست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنیئرلیڈران شامل ہیں جن میں ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ، مہنت نریتیا گوپال داس، آچاریہ دھرمیندر دیو، آراین سریواستو، جئے بھگوان گوئل، امر ناتھ گوئل اورسدھیرہیں - ملزمان کے بیانات سی آرپی سی کی دفعہ313کے تحت ریکارڈ کئے جانے ہیں -نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عدالت نے تقریباًتمام ملزمان سے پوچھے جانے والے تقریباََ ایک ہزار سوالات کی فہرست تیار کرلی ہے- ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے شواہدکی بنیادپرسوالات تیارکئے ہیں - سی بی آئی کے وکیل للت سنگھ نے کہاہے کہ خصوصی عدالت ایک ملزم کو ان مخصوص حقائق اورثبوتوں کے بارے میں بتاتی ہے جو ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئے تھے اور پھر اس سے کہاجاتاہے کہ وہ اس کے بارے میں کیاکہناچاہتے ہیں -


Share: